ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج، مسلم لیگ (ن) سرفہرست

اسلام آباد: پاکستان بھر میں گزشتہ روز ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔
غیر سرکاری نتیجے کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے جن میں سے 2 نشستیں (ن) لیگ نے حاصل کیں جب کہ پیپلزپارٹی اور سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی کی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئیں، ایک آزاد امیدوار نے بھی قومی اسمبلی کی نشست جیت لی۔
پاکستان بھر سے صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر انتخابات کے غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق ن لیگ 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سب سے آگے ہے جب کہ پیپلزپارٹی، سنی اتحاد کونسل اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک ایک نشست پر کامیابی ملی۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئیں جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی۔

16 Provincial Assemblies21 Seats5 National Assemblyby ElectionMuslim League NPakistanTopUnofficial Results