بڑھتے درجہ حرارت سے متعلق اقوام متحدہ کا انتباہ

نیویارک: درجہ حرارت میں ہولناک اضافے سے متعلق اقوام متحدہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی حدت کو نظر انداز کیا جارہا ہے اس لیے اگر درجہ حرارت 1.5 سینٹی گریڈ کی حد سے آگے بڑھا تو دنیا پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔
موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی نئی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 سینٹی گریڈ کی حد سے نیچے رکھنے کا کوئی قابل اعتبار راستہ موجود نہیں، موجودہ سرگرمیوں سے اس صدی میں دنیا قریباً 2.8 سینٹی گریڈ تک گرم ہونے کا اندیشہ ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ سال کی عالمی موسمیاتی کانفرنس کے بعد سے حکومتوں کے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس میں کمی کے منصوبے بڑی حد تک ناکافی رہے ہیں، نئی کوششوں سے 2030 تک کاربن کے عالمی اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کمی آئے گی۔
رواں ہفتے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی پر دوبارہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Rising TemperaturesUnited NationsWarn