اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: درندہ صفت اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے دو فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 25 سالہ فلسطینی کو نابلس کے مہاجر کیمپ میں گردن میں گولی مار کر شہید کیا گیا۔
ایک اور فلسطینی کو قلندیہ مہاجر کیمپ میں سینے میں گولی مار کر شہید کیا گیا۔
واضح رہے کہ عرصہ دراز سے درندہ صفت اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ آبادی کی آبادیاں تہہ و بالا کی جاچکی ہیں۔ کتنے ہی بے گناہ فلسطینی مسلمان شہید کیے جاچکے ہیں اور حقوق انسانی کے عالمی چیمپئن خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

Israeli SoldiersMartyred two Palestinianspalestine