نئی دہلی: بھارتی شہر کان پور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور میں دو انجن والا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اطالوی ساختہ ٹیکنام طیارے نے صبح ساڑھے 11 بجے اڑان بھری تھی جب کہ قریباً 11 بج کر 50 منٹ پر ٹریننگ سینٹر واپس آتے ہوئے طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ کی وجوہ تاحال سامنے نہیں آئیں، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔