کراچی: بس شہریوں پر چڑھ دوڑی، 3 افراد جاں بحق!

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک کا افسوس ناک حادثات پیش آیا ہے، لانڈھی میں فیوچر کالونی کے قریب تیز رفتار بس شہریوں پر چڑھ گئی، نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لانڈھی فیوچر کالونی کے قریب نجی کمپنی کی تیز رفتار بس نے شہریوں کو کچل دیا۔ حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

buskarachiTraffic accident