توشہ خانہ ریفرنس، نواز کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائش گاہ پر چسپاں!

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائش گاہ پر چسپاں کردیا گیا۔
نیب حکام نے پولیس کی مدد سے رائیونڈ جاتی امرا میں توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار لگادیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں۔ نواز شریف کو پیش ہوکر توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینے کے لیے 17 اگست تک آخری موقع دے دیا گیا۔
اشتہار میں مزید کہا گیا کہ عدالت نواز شریف کی طلبی کا سمن اور اشتہار جاری کرچکی ہے، جسے رائیونڈ رہائش گاہ پر تعینات نواز شریف کے سیکیورٹی حکام نے وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Nawaz sharifTosha khana reference