کراچی میں کل عام تعطیل ہوگی

کراچی: 23 اپریل کو کمشنر کراچی نے شہر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 23 اپریل بروز منگل کراچی ڈویژن میں تمام نجی، سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان شہر میں غیر ملکی وفد کی آمد کے پیش نظر اور عوام الناس کو کسی طرح کی پریشانی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Commissioner Karachi AnnounceHolidaykarachi