اوکلا ہوما: امریکا میں ہزاروں کلاسک گاڑیوں کی شاندار پریڈ میں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم۔
ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں مشہور روٹ 66 پر شاندار پریڈ کا انعقاد ہوا، جس میں مجموعی طور پر 3596 کلاسک گاڑیوں نے شرکت کی۔
یہ ایونٹ “Tulsa’s Route 66 Capital Cruise: Classic Car Centennial Parade” کے نام سے ہفتے کو منعقد ہوا اور اس نے پہلے قائم ریکارڈ کو 1105 گاڑیوں کے فرق سے توڑ دیا۔
یہ پریڈ تاریخی روٹ 66 کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔
ٹلسا کے میئر مونرو نکولس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس کامیابی پر فخر محسوس کرتے ہیں اور خوش ہیں کہ شہر نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تقریب قریباً ایک سال کی تیاری کا نتیجہ تھی۔ اس پریڈ میں امریکا کی 42 ریاستوں کے علاوہ کینیڈا اور فرانس کے ڈرائیورز نے بھی شرکت کی۔