پاکستان میں عیدالاضحٰی 27 مئی کو ہونے کا امکان

کراچی: پاکستان میں عیدالاضحٰی 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ 17مئی کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی اور 17 مئی کی شام ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات موافق ہیں۔
ترجمان کے مطابق یکم ذوالحج 1447 ہجری بروز پیر 18 مئی کو متوقع ہے جب کہ ملک میں عیدالاضحٰی 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ ذوالحج کے چاند کا حتمی فیصلہ پاکستان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔