کراچی میں آج تیز بارش کا امکان ختم، بوندا باندی متوقع

کراچی: شہر قائد میں اثر انداز ہوئے بغیر بارش کا نیا سسٹم ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں کی طرف چلا گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اب کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ تیز یا موسلادھار بارش کے امکانات نہیں، تاہم دن بھر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی تھی۔

Drizzle ExpectedHeavy Rain possibility overkarachi