مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ 10 جون کوپیش کیے جانے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون بروزبدھ شام 5 بجے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کی سمری بھجوادی گئی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو طلب کرلیا، نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم این ای سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا اور چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ اجلاس میں شریک ہوں گے، آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور جی بی کے وزیراعلیٰ اجلاس میں شرکت کریں گے، قومی اقتصادی کونسل آئندہ سال 27-2026 کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔
ذرائع کے مطابق اکنامک سروے 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔