سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ 5600 روپے سستا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی اور یہ 4 ہزار 801 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 56 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 342 ڈالر ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔
سونے کی قیمت میں اچانک کمی نے شہریوں اور سرمایہ کاروں کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرلی ہے جب کہ مارکیٹ میں آئندہ قیمتوں کے رجحان پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔