دی کراؤن کا پریمیئر، ہمایوں سعید لندن پہنچ گئے

لندن: کچھ ماہ پہلے ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جائوں گا ریلیز ہوئی تھی، جو سپرہٹ قرار پائی تھی، فلم کے نام کے برعکس اب ہمایوں سعید لندن بھی پہنچ گئے اور اپنی حال ہی میں ہوئی ریلیز نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن سیزن 5 کے ورلڈ پریمیئر نائٹ میں شرکت بھی کی۔
برطانیہ کے شاہی خاندان پر مبنی دی کراؤن سیریز کا پانچواں سیزن 9 نومبر کو ریلیز کیا گیا۔
ریلیز سے قبل لندن میں ورلڈ پریمیئر نائٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں دی کراؤن کی دیگر کاسٹ کے ساتھ ہمایوں سعید نے بھی شرکت کی۔
نیٹ فلکس کی سپرہٹ سیریز ’دی کراؤن‘ کے سیزن 5 میں ہمایوں سعید بھی اہم کردار میں دکھائی دے رہے ہیں۔
ہمایوں سعید آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے دوست ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کررہے ہیں۔
سیریز کی دیگر کاسٹ میں الزبتھ ڈیبکی، جوناتھن پرائس، امیلڈا اسٹونٹن اور جونی لی ملر شامل ہیں۔

Humayun SaeedLondonPremiereThe Crown Season 5