لپ فلرز کا الزام جھوٹا، ہونٹ موٹے کرواؤں گی تو لوگ ڈر جائیں گے، بشریٰ انصاری

کراچی: ٹی وی کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہونٹ موٹے کرنے کے لیے لپ فلرر کا الزام لگانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے لپ فلر کروانے کے حوالے سے گفتگو کی۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں آپ کو صاف بتادوں میں ہونٹوں پر کچھ نہیں کرواتی، مجھے بہت لوگ بولتے ہیں کہ آپ نے اپنا کیا حال بنالیا ہے۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ آپ لوگ مجھے 50 سال سے دیکھ رہے ہیں، ہونٹ موٹے کرواؤں گی تو آپ لوگ ڈر جائیں گے۔
بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ آج میں آپ کو اپنے سارے راز بتاتی ہوں، میرا اوپر والا ہونٹ پتلا ہے اسے موٹا کرنے کے لیے آؤٹ لائن لگاتی ہوں۔
بشریٰ انصاری نے اپنی ویڈیو میں ہونٹوں پر لپ پنسل سے آؤٹ لائن کرکے بھی دکھائی۔