ٹی 20 رینکنگ، قومی کپتان بابراعظم کی ایک درجہ ترقی

دبئی: آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کے اختتام کے ساتھ ہی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو 859 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ محمد رضوان نے 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے پوزیشن پر قبضہ کر رکھا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بابراعظم نے 46 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر ایک درجہ ترقی حاصل کی ہے، وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ان کے 778 پوائنٹس ہیں۔
ٹی20 کی بولرز رینکنگ میں سری کے ہسارنگا کا پہلا نمبر ہے جب کہ افغان اسپنر راشد خان دوسرے اور انگلش اسپنر عادل رشید تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، البتہ حارث رؤف 16ویں، شاہین آفریدی 18ویں جب کہ شاداب خان 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

babar azamBabar one step upcricket teamICC T20 RankingPakistan captain