سندھ، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

کراچی: سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمۂ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ میں تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات 20 دسمبر 2021 سے لے کر یکم جنوری 2022 تک ہوں گی۔

واضح رہے کہ دیگر صوبوں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ بلوچستان میں اس بار موسم سرما کی تعطیلات ڈیڑھ ماہ پر محیظ ہیں۔

20 Dec to 1st January 2022announcesindh govtwinter vacations