وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اسکولوں کے اوقات میں ایک گھنٹہ کمی کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان انہوں نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار شاہ نے کہا کہ ہم کوئی یکساں پالیسی بنانے میں ناکام رہے ہیں، جتنے بچے آؤٹ آف اسکول ہیں، یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث 20 ہزار اسکولوں کی دیواروں کو نقصان پہنچا، پاکستان دنیا میں تعلیم پر سب سے کم خرچ کرنے والا ملک ہے، وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی سے تعلیمی مراکز کے لیے فنڈز فراہم کرے۔
وزیرِ تعلیم کا کہنا تھا کہ لاکھوں بچوں کو کمیونٹی بیسڈ مراکز کے ذریعے تعلیم دی جارہی ہے، مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور تعلیمی مراکز کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔