نیوزی لینڈ کے جانے سے واضح تھا انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی: وزیر داخلہ

اسلام آباد: شیخ رشید نے انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان ختم کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کرکٹ کو ایسا بنادیا گیا ہے کہ یہی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوابوں کی دنیا میں نہیں رہنا چاہیے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جانے کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی۔
اس سے قبل بھی شیخ رشید نے لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر کڑی تنقید کی تھی۔
ان کا ایک بیان بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے پاس اتنی فورسز نہیں جتنی انہیں پاکستان نے سیکیورٹی فراہم کی تھی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی اور گزشتہ شب انگلینڈ نے بھی پاکستان آنے سے منع کردیا ہے۔

#PakvsEngland#PakvsNZcancelinterior ministerShaikh RasheedTour of Pakistan