آفریدی کی نئے سال پر عوام سے فائرنگ نہ کرنے کی اپیل

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نئے سال کی آمد پر عوام سے ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا، کراچی پولیس کی جانب سے عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ نئے سال پر ہوائی فائرنگ نہیں کیجیے۔ نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔
سابق کپتان نے کہا نئے سال کو ہوائی فائرنگ کرکے نہ منائیں، بلکہ آنے والے سال کو پیار، محبت اور ایک دوسرے کا خیال رکھ کر منائیں۔

واضح رہے کہ ہر برس نئے سال کی آمد کے موقع پر ملک کے طول و عرض میں ہوائی فائرنگ معمول ہے، جس کے نتیجے میں انسانی زندگیوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔

Appealex captainPakistan cricket teamshahid afridi