پشاور: بنوں میں سڑک کنارے نصب بم دھماکوں سے 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے شہر بنوں کے علاقے مرکہ بیرا میں دو دھماکوں میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او یاسر آفریدی کے مطابق سڑک پر نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر مسافر وین میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ کچھ دیر بعد دوسرا دھماکا ہوگیا، جس کی زد میں آکر امدادی کارروائی کرنے والے 2 افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او یاسر آفریدی کے مطابق دوسرے دھماکے سے ایک گاڑی بھی متاثر ہوئی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ مسافر وین گاؤں ہاتھی خیل سے بنوں آرہی تھی۔