دوسرا ٹیسٹ: بنگلادیش پہلی اننگز میں 278 رنز پر آؤٹ

سلہٹ: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا۔ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 278 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
سلہٹ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز محمود الحسن جوئے اور تنزید حسن نے کیا لیکن بنگلادیش کے اوپننگ بیٹر محمود الحسن پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر پاکستانی بولر محمد عباس کا شکار ہوگئے۔
بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس 126 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ تنزید حسن 26، نجم الحسن شنٹو 29، مومن الحق 22 اور مشفیق الرحیم 23 رنر بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے دو اور ساجد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کی جگہ بابر اعظم، خرم شہزاد اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔ 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کو دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا رہا تھا اور قومی ٹیم 163 رنز بناکو آؤٹ ہوگئی تھی۔
2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔