ملک کے مستقبل کیلیے وزیراعظم کو ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے، سارہ لورین

کراچی: سینئر اداکارہ سارہ لورین کا کہنا ہے کہ ملک کے مستقبل کے لیے وزیراعظم عمران خان کو ایمان دار اور اچھے لوگوں کی ضرورت ہے۔
چند روز قبل اداکار فرحان علی آغا نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں، ملک ایک مشکل گھڑی سے گزر رہا ہے لہٰذا اچھے اور ایمان دار لوگوں کی پی ٹی آئی میں ضروری ہے۔
فرحان علی آغا نے مزید کہا تھا وطن سے محبت مجھے ورثے میں ملی ہے۔ یہ وقت ہے کہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اچھے کاموں کو آگے بڑھائیں۔
اداکارہ سارہ لورین نے فرحان علی آغا کے پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا فرحان کے اس بیان سے متفق ہوں کہ ملک کے اچھے مستقبل کے لیے عمران خان کو ایمان دار اور اچھے لوگوں کی ضرورت ہے۔

PakistanPM Imran KhanPTIsara loren