کیا سجل محترمہ فاطمہ جناح کے کردار سے انصاف کرپائیں گی؟

کراچی: سجل علی کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ تصویر کیا جاتا ہے۔ اب اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ہی مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
اس حوالے سے شائقین کے ذہن میں ایک سوال جنم لے رہا ہے کہ کیا سجل علی محترمہ فاطمہ جناح کے کردار سے انصاف کرپائیں گی۔ بہت سے شائقین اس بات سے متفق ہیں کہ سجل مادر ملت کا کردار بخوبی ادا کریں گی جب کہ کافی لوگ انہیں اس کردار کے لیے مس فٹ قرار دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی پاکستان کی آزادی اور تقسیم ہند کے واقعات پر مبنی ہے جس کے رائٹر اور ڈائریکٹر دانیال کے افضل ہیں۔
فلم میں سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین، سامعہ ممتاز سمیت سندس فرحان بھی مختلف کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سیریز 3 سیزن پر مشتمل ہوگی، جس کے دوسرے سیزن میں سجل علی دکھائی دیں گی، پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن، جوانی اور قیام پاکستان سے قبل ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا جب کہ سیریز کی پہلی قسط رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

بہرحال سیریز ریلیز ہوجانے کے بعد سجل کی اداکاری سے ہی پتا چلے گا کہ اُنہوں نے اس کردار سے کس حد تک انصاف کیا ہے۔

British india partitionFilm SeriesPakistanPlaying role Mohtarma Fatima JinnahSajal Aly