صفائی کرنے والی خاتون میئر بن گئی

روس: دفتر میں صفائی کرنے والی خاتون نے روس کے بلدیاتی انتخابات میں صدر پوتن کے امیدوار کو میئر کے الیکشن میں شکست دے دی۔
بلدیاتی انتخابات میں میئر کے الیکشن میں کامیاب ہونے والی خاتون مرینا اڈگوڈسکایا ایک گاؤں میں مقامی اتھارٹی کے دفتر میں صفائی کرتی تھیں اور انہوں نے امیدواروں کی تعداد پوری کرنے کے لیے انتخابات میں حصہ لیا جس میں انہوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔
مرینا اڈگوڈسکایا اب ماسکو سے 400 کلومیٹر دور 29 دیہات پر مشتمل چھوٹے سے ضلع کے معاملات دیکھیں گی۔

#Cleaner wins mayor election#RussiaLocal govt Election