عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس!

اسلام آباد: عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عیدالفطر کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ جو چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب پشاور میں مفتی شہاب الدين پوپلزئی کی زير صدارت علمائے كرام پر مشتمل مقامی رويت ہلال كميٹی كا اجلاس بھی جامع مسجد قاسم علی خان ميں منعقد ہوگا، جس ميں چاند كی شہادتوں كی بنياد پر جمعرات 13 مئی كو عيدالفطر ہونے يا نہ ہونے كا اعلان كيا جائے گا۔
مفتی شہاب الدين پوپلزئی كميٹی كے ركن مولانا حسين احمد مدنی کے مطابق ہماری كميٹی چاند نظر آنے كی شہادتوں كی بنياد پر اپنے طور پر فيصلہ كرے گی، اگر ہميں شہادتيں موصول ہوئيں تو ان كی شرعی پركھ كے بعد ہی كوئی فيصلہ کیا جائے گا۔ اگر مركزی يا زونل رويت ہلال كميٹياں ہمارے ساتھ رابطہ كرتی ہيں تو ہم ضرور ان كے ساتھ تعاون كريں گے۔
دھیان رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی ملک میں گزشتہ روز شوال کا چاند نہیں دیکھا جاسکا جس کی وجہ سے بیشتر ممالک میں آج 30واں روزہ ہے اور عید الفطر جمعرات کو منائی جائے گی۔ اس لیے پاکستان میں آج شوال کے چاند کی رویت کے امکان نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Eid ul FitarIslamabadMeetingmoonroyat e hilal committeetoday