لاہور: پنجاب کے اسکولوں کے لیے موسم گرما میں تین ماہ سے زائد کی طویل تعطیلات کا اعلان سامنے آگیا ہے۔
پنجاب کے وزیر تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر جاری پوسٹ میں اعلان سے طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 22 مئی سے شروع ہوں گی، ان شاء اللہ 24 اگست کو اسکول دوبارہ کھلیں گے۔