پی ایس ایل پرفارمرز کو نیوزی لینڈ سے سیریز میں موقع ملنے کا امکان

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پی ایس ایل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں فارم بحال کرنے کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان جب کہ انجری سے نجات پانے والے نسیم شاہ کی واپسی متوقع ہے جب کہ لاہور قلندرز کے حارث رؤف کی شمولیت کا انحصار ان کی فٹنس سے مشروط ہوگا۔
اسی طرح پی ایس ایل میں اپنی دھاک بٹھانے کے بعد حنین شاہ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع اور سلمان علی آغا کو بھی اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ٹورنامنٹ میں ناقص کارکردگی کے باعث کیویز کے خلاف اسکواڈ سے حسیب اللہ خان اور محمد نواز کو باہر کیا جاسکتا ہے۔

Get ChanceNew zealand tour of pakistanPSL Performersselection