ٹرمپ کی گرفتاری کے خدشے پر کارکنوں کو احتجاج کی کال

واشنگٹن: اپنی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب سے تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
اس حوالے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ منگل کو انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ احتجاج ہماری قوم کو پیچھے لے جائے گا۔

Donald trumpFormer President United StatesProtest Calls to Workers