میئر کراچی کیلیے پی پی نے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دے دی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کے عہدے کے لیے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے لیے پیپلزپارٹی کے رہنما کاشف شورو کو میئر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے میئر کراچی کے عہدے کے لیے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دی، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاہم پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی عہدوں کے لیے امیدواروں کے ناموں پر مشاورت تاحال جاری ہے، کسی کا نام فائنل نہیں ہوا۔
نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلدیاتی عہدے کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ ہونے پر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

 

For Mayor KarachiMurtaza WahabPP Approved namePrivate TV says