جن کی ویڈیوز لیک کرتی ہوں وہ سیاستدان اسی قابل ہیں، حریم شاہ

لاہور: پاکستان سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں جن سیاست دانوں کی ویڈیوز لیک کرتی ہوں وہ اسی قابل ہیں۔
حریم شاہ نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو لیک سے متعلق جس نے مجھ پر کیس کرنا ہے کرلے، مجھے کسی کا خوف نہیں، ابھی ملک میں ہوں اور مقابلہ کروں گی۔
حریم نے کہا کہ صندل خٹک کے معاملے پر ایف آئی اے اور عدالتوں کی شکر گزار ہوں، وکلا کی مشاورت سے ان کو ضمانت مل تو گئی ہے مگر بری نہیں ہوئیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا میں جن سیاستدانوں کی ویڈیوز لیک کرتی ہوں وہ اسی قابل ہیں۔
حریم نے کہا کہ میں ایک دو روز میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کروں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے مجھے دھمکیاں دیں، لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتی، اس ملک میں ہوں جس نے جو کرنا ہے کرلے۔

 

Hareem shahLahore Press ClubPress conferencetik toker