پٹرول کی قیمت برقرار، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا

اسلام آباد: آئندہ 15 روز کے لیے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔
پٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے برقرار رہے گی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 293 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی۔
مٹی کا تیل 10 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 180روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل 10 روپے فی لیٹر سستا ہوکر 174 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

Finance Minister Ishaq DarGovt of PakistanLight Diesel and Kerosene Price reduceNew Rate AnnouncePetrol and Diesel Rate UnchangePetroleum product