پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کردیا جب کہ ڈیزل کے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اس کے علاوہ مٹی کا تیل 8 روپے 70 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پٹرول پر لیوی میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پٹرول پر لیوی 91 روپے 34 پیسے سے بڑھاکر 116 روپے 8 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 24 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 68 روپے 93 پیسے سے کم کرکے 44 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔