پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کے لیے اضافہ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بدھ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے قیمتوں کے یومیہ تعین کا نظام نافذ ہونے کے بعد دوسرے روز پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے کا اضافہ کیا۔
حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آج بروز بُدھ 22 جولائی کے لیے ہوگا۔