کراچی: پاکستانی فلموں کی مقبول اداکارہ ریما خان نے ماضی میں شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارمنس کو اپنے کیریئر کے خوبصورت اور یادگار تجربات میں سے ایک قرار دیا۔
اداکارہ ریما خان نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ رُخ خان کے ساتھ پرفارمنس کے لمحے کو اپنے کیریئر کے خوبصورت اور یادگار تجربات میں سے ایک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ عزت سے نوازا ہے اور انہیں آج بھی بولی وُڈ کا کنگ کہا جاتا ہے اور ان کے ساتھ پرفارم کرنا ایک خوش گوار تجربہ رہا۔
ریما نے اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی انڈسٹری کی باقی سب اداکاراؤں کو خود سے بہتر سمجھتی ہیں کیونکہ ان کا مقابلہ کسی اور سے نہیں بلکہ خود اپنی ذات سے ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان، پریتی زنٹا، ہمایوں سعید اور ریما نے 2005 کے زی سنی ایوارڈز میں مل کر فلم ویر زارا کے گانے پر پرفارمنس دی تھی، جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔