مجھے ووٹ نہ دینے کیلئے لوگوں کو ڈرایا گیا تھا، میئر لندن صادق خان

لندن: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر صادق خان کو میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
دوسری جانب پاکستان کے معروف میڈیائی ادارے سے گفتگو میں میئر لندن صادق خان نے کہا کہ پہلی بارمیئر کا انتخاب لڑا تو زیک گولڈ اسمتھ اور کنزرویٹو پارٹی نے میرے خلاف مہم چلائی۔
صادق خان نے کہا کہ لوگوں کو ڈرایا گیا تھا کہ صادق خان مسلم اور پاکستانی ہے، اس کو ووٹ نہ دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہترین طریقے سے رپورٹ کرکے لوگوں کو حقیقت سے آگاہ کیا تھا۔
صادق نے کہا کہ مسلمانوں کی حمایت پر لیبر پارٹی سے لوگوں کو خوف زدہ کیا جارہا ہے، کنزرویٹو پارٹی سازشی نظریات کو فروغ دینے میں ملوث ہے، ایسے الزامات کو رشی سونک اسلاموفوبک کہتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں۔
دھیان رہے کہ لیبر پارٹی کے برٹش پاکستانی امیدوار صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں، لندن میں میئر کے انتخاب کے لیے لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کی سوزن ہال کے درمیان کڑا مقابلہ تھا۔
صادق خان پہلی مرتبہ 2016 میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ 2016 میں صادق خان نے کنزرویٹو امیدوار اور سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی۔

 

Big RevealedMayor Londonmedia talkSadiq Khan