جہاز میں لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور: بے باک ماڈل و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو لوگ انہیں دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں۔
متھیرا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میری زندگی میں ایسے لوگ نہیں جو مجھے دیکھ کر بھاگ کر مجھ سے ملنے آئیں لیکن دورانِ پرواز ایک چیز بہت دیکھی ہے کہ زیادہ تر لوگ مجھے دیکھ کر سبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں۔
متھیرا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ مجھے دیکھ کر یہ کیوں کہتے ہیں، لیکن میں نے تو یہی سُنا ہے جب کہ جہاز کا عملہ میرے ساتھ بہت اچھے سے پیش آتا ہے۔
متھیرا نے کہا کہ پاکستان میں اسٹار بننا بہت اچھی بات ہے کیونکہ ہم اسٹارز کبھی بھی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے نہیں ہوتے اور ہمیں خاص عزت دی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسی بھی جگہ کے عملے کی طرف سے بہت پیار ملتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھ سمیت ہر اسٹار کو اس پیار کی قدر کرنی چاہیے۔

 

hostInterviewMathiraModel