Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں 70 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رہا

کی طرف سے ویب ڈیسک پر اگست 21, 2021

کراچی: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی کے دوران 70 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ یعنی جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 70 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رہا اور بینک کے مطابق اس کی وجوہات میں درآمدات میں اضافہ تھا جبکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں جولائی کے دوران کمی اور برآمدات کی مد میں ہونے والی کم آمدنی بھی اس خسارے کی وجوہ میں شامل ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق جولائی کے دوران یہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہت زیادہ ہے۔ بی ایم اے کیپٹل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعد ہاشمی نے ایکسپریس سے بات چیت میں بتایا کہ جولائی کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ کا یہ خسارہ مرکزی بینک کے اعداد و شمار اور تخمینوں کے عین مطابق ہے جس کے مطابق یہ خسارہ جی ڈی پی کے 3 سے 2 فیصد کے درمیان رہے گا۔
پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ہیڈ آف ریسرچ سمیع اللہ طارق کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں لوہے، تانبے، پام آئل اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ اسی طرح پر برقرار رہنے کی امید ہے اگر ترسیلات زر اور آئی ٹی کی برآمدات بھی ساتھ ہی اسی طرح پر برقرار رہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کے دوران 70 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رہا جبکہ گزشتہ سال جولائی کے دوران یہ 50 کروڑ 83 لاکھ سرپلس تھا تاہم جون 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 62 کروڑ ڈالر تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس خسارے کے باوجود مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہی

Pakistan's current account deficit stood at 707.3 million in July
  • خاص خبریں
  • کاروبار
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

وزیراعظم کی پرال دفتر کی کراچی منتقلی اور 15 جون تک ٹیکس ریفنڈ کیسز نمٹانے کی ہدایت

باکسر عامر خان نے الزامات لگانے والی خاتون وکیل پر ہتک عزت کا کیس کردیا

بھارت کی پھر جگ ہنسائی

سفر حج یادگار ترین، برسوں پُرانے بوجھ سے نجات مل گئی: درفشاں سلیم

ایثار کی لازوال داستان

بجٹ منظوری پر ٹیسوری کی بطور گورنر بحالی ہماری ریڈلائن ہوگی، فاروق ستار

مومنہ اقبال کی مہندی کے سوشل میڈیا پر چرچے، تصاویر وائرل

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں