پاکستانی نوجوان جیانت نے ہارورڈ یونیورسٹی میں کاروباری مقابلہ جیت لیا

واشنگٹن: شہر قائد کراچی سے تعلق رکھنے والے ہونہار اور باصلاحیت نوجوان جیانت کمار نے امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کے بین الاقوامی کاروباری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔
مقابلے کے ججوں کا تعلق دنیا کی بڑی کمپنیوں سے تھا، جیانت کمار کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 2 برس سے مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور متعدد اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں۔
جیانت کمار کے مطابق ان کا بزنس آئیڈیا مصنوعی ذہانت کے ذریعے ریسرچ کے عمل کو تیز اور آسان بنانا تھا۔
پاکستانی نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ سال بھی ایک اور عالمی مقابلے میں شرکت کریں گے اور امید رکھتے ہیں کہ ایک بار پھر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔