ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے جب کہ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں محکمۂ موسمیات پاکستان نے چاند کی رویت کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ اور 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں 13 اگست کی شام موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں چاند غروب ہونے کا وقت شام سات بج کر چالیس منٹ مقرر ہے، چاند کی عمر، فلکیاتی پیرا میٹرز کے باعث 13 اگست کو رویت ممکن نہیں۔ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔