پاکستان نے یو اے ای کے تمام ڈپازٹس لوٹادیے

کراچی: پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو تمام ڈپازٹس لوٹادیے گئے۔
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈپازٹ کی صورت میں فراہم کی گئی تمام رقم واپس کردی۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات کو گزشتہ روز ایک ارب ڈالر کی رقم واپس کی گئی۔
بینک دولت پاکستان کا بتانا ہے کہ گزشتہ ہفتے یو اے ای کو 2.45 ارب ڈالر واپس کیے گئے تھے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق متحدہ عرب امارات کو 3.45ارب ڈالر کے تمام ڈپازٹ واپس کردیے ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کر دیے ہیں۔