کورونا وبا، قومی کرکٹرز کی عوام سے احتیاط کی اپیل!

لاہور: پاکستان میں جاری کورونا وائرس کی تیسری لہر سے خبردار کرتے ہوئے قومی کرکٹرز نے پیغامات جاری کیے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے، حکومت پاکستان نے بھی کورونا وائرس سے متعلق احتیاط کی تلقین کی ہے۔
سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کہا کہ کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے، عوامی مقامات پر نہ جائیں، ماسک کا ہر صورت استعمال کریں۔
محمد حفیظ کی جانب سے کہا گیا کہ سماجی فاصلے کو اپنائیں، خود کو اور اپنے پیاروں کو کورونا وائرس سے بچائیں۔
دوسری طرف شاداب خان، حارث رؤف اور امام الحق کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی کہ کورونا وائرس ایس او پیز کا خیال رکھیں، فیملی سمیت خود کو کورونا وائرس سے بچائیں اور درخواست ہے ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

AppealCovid 19Pakistani cricketers