پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات، قومی ٹیم نے برطانوی بادشاہ چارلس کو خصوصی بیٹ کا تحفہ پیش کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی۔
تقریب میں بادشاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی، تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر برطانوی شاہ چارلس کو پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخط والا خصوصی بیٹ پیش کیا گیا۔ یہ بیٹ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پیش کیا۔
بادشاہ چارلس نے چیئرمین پی سی بی سے پوچھا کہ کیا یہ بیٹ پاکستانی لکڑی سے بنا ہے؟ محسن نقوی نے کہا کہ یہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے تحفہ ہے۔