شان مسعود کی قیادت میں پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آسٹریلیا روانہ

لاہور: شان مسعود کی زیر قیادت پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگئی، جہاں وہ میزبان سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔
ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگیا جو براستہ دبئی سے سڈنی جائے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر کو شروع ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ اسکواڈ میں دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی اور امام الحق شامل ہیں۔

 

Pakistan cricket teamTest Series For Australiatest squad