پنڈی گھیب کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

اسلام آباد: پنڈی گھیب کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان ایئرفورس کا ایک طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے اور زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

Pakistan airforcePindighebplane crash