پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کو ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹر میں گرایا گیا۔ بھارتی ڈرون 850 میٹر پاکستانی حدود میں آگیا تھا جسے نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رواں برس پاک فوج کی طرف سے مار گرایا گیا یہ 9 واں بھارتی ڈرون ہے۔
خیال رہے کہ 5 جون کو بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون خانجر سیکٹر میں مار گرایا تھا۔

Indian dronePak ArmyPakistan