میری منگنی ہوئی اور نہ شادی ہورہی ہے، نیلم منیر

کراچی: پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی مقبول اداکارہ نیلم منیر نے اپنی شادی کے حوالے سے تمام تر افواہوں کی تردید کردی۔
اداکارہ نیلم نے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام اسٹوری میں شادی اور منگنی سے متعلق پھیلی خبروں کو جھوٹ قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ میری کوئی منگنی نہیں ہوئی اور نہ ہی شادی ہورہی ہے، میری شادی سے متعلق پھیلی سب افواہیں بے بنیاد ہیں۔

دھیان رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ میری شادی کی خبر مداحوں کو اچانک ہی سننے کو ملے گی مگر میں شادی بہت سادگی سے کروں گی۔

ActressMarriage rumoursneelam muneer