پاکستان سے تعلقات میں ڈس انفارمیشن کو آڑے نہیں آنے دیں گے،امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جھوٹ اورپروپیگنڈے کو پاکستان سے تعلقات میں آڑے نہیں آنے دیں گے۔
ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ جھوٹ، پروپیگنڈے اورڈس انفارمیشن کو پاکستان سے تعلقات میں آڑے آنے نہیں دیں گے۔
ترجمان محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن نے 6 مئی کو پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹوزرداری سے فون پربات کی اوردونوں ممالک کے 75 سالہ تعلقات مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں استحکام اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پربھی بات چیت کی۔

AmericaForeign Ministry spokepersonImran KhanMedia briefingNed pricePakistanrelations