مشرف سے دشمنی نہیں، صحت کیلئے دعاگو ،واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت دے:نواز شریف

لندن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنےپڑیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پرویزمشرف کی صحت کے لیے اللّہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں، پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔

واضح رہے کہ عدالت سے علاج کے لیے آٹھ ہفتے کی اجازت لے کر لندن جانے والے نواز شریف ڈھائی سال سے بھی طویل عرصے سے وہاں مقیم ہیں۔

Ex Army chiefEx President of PakistanEx prime ministerNawaz sharifTweet about Mushraf