توشہ خانہ ریفرنس، نواز اور زرداری کی گاڑیوں کی ملکیت منجمد!

اسلام آباد: نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کی تین گاڑیوں کی ملکیت منجمد کردی، نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیز کی ملکیت بھی منجمد کی گئی ہے۔
توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لینے پر دائر کرپشن ریفرنس میں نیب نے آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا، نیب کی جانب سے آصف زرداری کی تین گاڑیوں کی ملکیت منجمد کی گئی ہے جن میں دو بی ایم ڈبلیو اور ایک لیکسز گاڑی شامل ہے۔
دوسری جانب نیب نے نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیز کی ملکیت بھی منجمد کردی، احتساب عدالت نے نیب سے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ نیب کو حکم دیا گیا ہے کہ تفتیشی افسر 5 اگست کو ریکارڈ پیش کریں۔

NabNawaz sharifTosha khana referencezardari