پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز بھی شامل

لاہور: یکم دسمبر سے پاک انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہورہا ہے، جس کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، جس میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران انگلینڈ سے تین ٹیسٹ کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔
18 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث روف، امام الحق، محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اسکواڈ کی سلیکشن میں ڈومیسٹک کی پرفارمنس کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر کو ملتان جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔ 27 نومبر کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد شیڈول ہے۔

chief selectorEngland tour of PakistanMohammad WaseemPakistan team announcetest series